اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹا ،چینی و دیگراشیاء کی قلت کے باعث عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں چینی، آٹا خریدنے پر مجبور ہو گئے ہے۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے اکثر یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور چند دالیں نہیں ہیں اور دیگراشیاء کی قلت کا بھی سامنا ہے جس کے باعث عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگی چینی، آٹا خریدنے پر مجبور ہے۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ پیکچ کے تحت آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 800 روپے ہے لیکن پیکچ کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء موجود نہیں ہیں جب کہ اشیاء کی قلت پر ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز سے رابطہ کیا گیا مگر رابطہ قائم نہ ہوسکا۔
The post یوٹیلیٹی اسٹورز پر قلت، عوام مہنگے داموں آٹا اور چینی خریدنے پرمجبور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jThkV0
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box