کراچی: نجی اسکولوں کی جانب سے زائد فیس اور اضافی چارجز کی وصولی کے خلاف والدین سراپا احتجاج ہوگئے۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع نجی اسکول ایس ایم پبلک اکیڈمی کی جانب سے طالبعلموں سے زائد فیس اور اضافی چارجز کی وصولی پر والدین سراپا احتجاج ہوگئے، اسکول کے باہر جمع ہوئے اور ہاتھوں میں بینرز اٹھائے اسکول انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
والدین کا کہنا تھا کہ نجی اسکول نے متفرق چارجز کی مد میں 5 ہزار روپے فیس واؤچر میں شامل کیے، ماہانہ فیس میں 4 سو روپے تک کا اضافہ کر دیا، پہلے 4 ہزار 3 سو روپے فیس تھی، اب 4 ہزار 7 سو روپے لیے جا رہے ہیں، ہزاروں زیر تعلیم طلبہ سے پیسے بٹورے جا رہے ہیں، عدالتی حکم کے باوجود والدین پر اسکول کی جانب سے من پسند جگہ سے کورس خریدنے کیلیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، اسکول مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
The post اسکولوں کی زائد فیس وصولی پر والدین سراپا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j4yGxd
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box