گلشن اقبال میں زائد فیس وصولی پر والدین کا اسکول کیخلاف احتجاج

 کراچی: اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے تحت کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع نجی اسکول کی جانب سے طالبعلموں سے زائد فیس اور اضافی چارجز کی وصولی پر والدین اور طلبا کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین اسکول کے باہر جمع ہوئے اور ہاتھوں میں بینرز اٹھائے اسکول مالکان کے خلاف شدید نعرے بازی کی، والدین کا کہنا تھا کہ بند اسکول کی فیسوں میں رعایت کی جائے، فیس میں سالانہ اضافہ ختم کیا جائے، جب اسکول بند ہیں تو کیسے فیس لی جارہی ہے؟ نجی اسکول مالکان اسکول میں زیرتعلیم ہزاروں طلبا سے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں، اضافی چارجز لینے کا سلسلہ بند کیا جائے، عالمی وبا کورونا وائرس سے صرف اسکول کے مالی معاملات ہی نہیں بلکہ پوری دنیا متاثرہوئی ہے۔

والدین کاکہنا تھا کہ کورونا کے دوران آن لائن تدریسی عمل چلتا رہا جس سے اسکول کے وسائل کم استعمال ہوئے، آن لائن تدریسی عمل میں بھی والدین پر مالی دباؤ آیا، اسکول انتظامیہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کررہی ہے، عدالتی احکام کے باوجود اسکول کی فیسوں میں کمی نہیں کی گئی، والدین پر اسکول کی جانب سے من پسند جگہ سے کورس خریدنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، وزیر تعلیم اضافی چارجز اور فیسوں میں اضافے کا نوٹس لیں اور نجی اسکول مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

The post گلشن اقبال میں زائد فیس وصولی پر والدین کا اسکول کیخلاف احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35h8sm9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...