مفت کھانا نہ دینے پر پولیس اہلکار کی دکاندار کو دھمکیاں

کراچی: کھارادر تھانے کا اہلکار مفت میں پلاؤنہ دینے پر آپے سے باہر ہو گیا اور دکاندار کو اسلحہ لہراتے ہوئے دھمکیاں دینے لگا۔

کھارادر تھانے کا اہلکار مفت میں پلاؤنہ دینے پر آپے سے باہر ہو گیا، اہلکار کی دکاندار کووردی کی شرٹ اتار کر اسلحہ لہراتے ہوئے دھمکیاں دینے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں پولیس اہلکار نہ صرف دکاندار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے بلکہ دکاندار سمیت پولیس کو بھی مغلظات دے رہا ہے۔

وڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایچ او کھارادر احسن ذوالفقار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر انھوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے دکاندار کی مدعیت میں اسلحہ لہراتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

The post مفت کھانا نہ دینے پر پولیس اہلکار کی دکاندار کو دھمکیاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35wYD3v

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...