کیلاش قبیلے میں شادی کو قانونی حیثیت دینے پر کام شروع

 پشاور:  جنت نظیر چترال کی پہچان اور دنیا میں اپنے لباس اور ثقافت کی وجہ سے شہرت رکھنے والے کیلاش قبیلے میں شادی کو قانونی حیثیت دینے پر کام شروع کر دیا گیا۔

کیلاش قبیلے کے74 قاضیوں کی مشاورت سے پہلی بار کیلاشہ میرج ایکٹ کے لئے ڈرافٹ کی تیاری شروع کر دی گئی، دسمبر کے دوسرے ہفتے تک مکمل کر لیا جائیگا۔ دو ہزار خاندانوں پر مشتمل دنیا کے قدیم قبیلے میں کیلاشہ میرج ایکٹ کے نفاذ سے کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شادی، جہیز، طلاق اور وارثت میں حقوق کو قانونی تحفظ مل جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کے مشیر اقیلیتی امور وزیر زادہ نے ایکسپریس ٹربیون سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہندو میرج ایکٹ، کرسچئن میرج، مسلمانوں کی شادی اور طلاق وغیرہ کے قوانین موجود ہیں، اب کیلاش کمیونٹی کے حقوق کو بھی قانونی شکل دی جائے گی۔ کیلاش کی آبادی 4 ہزار کے قریب ہے جن میں 46 فیصد خواتین اور 54 فیصد مرد ہیں۔

The post کیلاش قبیلے میں شادی کو قانونی حیثیت دینے پر کام شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31h369o

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...