لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ڈی چوک پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری

 اسلام آباد: حکومت سے مزاکرات کے بعد رات گئے کلرک ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کر دیا تھا تاہم لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ڈی چوک پر دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر سے آئی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سرکاری ملازمین کی تنظیم کلرک ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز اپنے اپنے مطالبات کے حق میں اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دیا گیا تھا۔ حکومت سے مزاکرات کے بعد رات گئے کلرک ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کر دیا تھا تاہم وزیرمملکت علی محمد خان سے مزاکرات کی ناکامی کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا بدستور جاری ہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات جائز ہیں اور ان کی منظوری تک وہ دھرنا ختم نہیں کریں گی۔

دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے جس کے تحت چائنہ چوک جناح ایونیوسے ایکسپریس چوک جناح ایونیو تک دونوں طرف کی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے اس کے لیے شہری متبادل کے طور پر ناظم الدین روڈ اور سیونتھ ایونیو مارگلہ روڈ استعمال کریں۔ اس کے علوہ ڈھوکری چوک سے کانسٹی ٹیوشن ایونیو یا سیونتھ ایونیو مارگلہ روڈ براستہ سیکرٹریٹ چوک آنے جانے کے لیے استعمال کریں۔

The post لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ڈی چوک پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/341sCRT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...