صفدر کو دھمکی دینے والے بھول گئے عمران خان کی کراچی آمد پر پابندی تھی، سعید غنی

 کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی شہر یا ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، کیپٹن صفدر کو آئندہ کراچی میں نہ آنے کی دھمکیاں دینا مناسب نہیں، دھمکی دینے والے بھول گئے کہ عمران خان کے کراچی میں آنے پر پابندی لگی تھی۔

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یہ نہیں کہا تھا کہ کیپٹن صفدر کو گرفتار نہ کیا جائے، وزیر اعلی نے کہا تھا کہ پولیس کو درخواست پر مقدمہ درج کرنا چاہیے، لیکن گرفتاری میں تیزی دکھانا سمجھ نہیں آیا، وزیر اعلی نے بتایا کہ مدعی مزار قائد پر موجود ہی نہیں تھا، معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی جارہی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بہت پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم ہے، نہ یہ شہر کسی کے باپ کی جاگیر ہے نہ یہ ملک کسی کی جاگیر ہے،ایم کیو ایم دھمکی دیتی تھی تو عمل بھی کراتی تھی، پی ٹی آئی والے تو چھینک سے ڈر جاتے ہیں، پی ٹی آئی کی کیا اوقات کہ وہ کسی کو کراچی آنے سے روکے، کیپٹن صفدر کے حوالے سے جے آئی ٹی ٹی بنانے کی ضرورت نہیں، انکوائری کمیٹی اپنا کام کرے گی۔

The post صفدر کو دھمکی دینے والے بھول گئے عمران خان کی کراچی آمد پر پابندی تھی، سعید غنی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m2XqaX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...