کم عمر بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

راولپنڈی میں کم عمر بچیوں کو رکشے میں بٹھا کر نازیبا حرکات کرنے والا معمر شخص پکڑا گیا۔

باریش شخص افشاں کالونی میں 7 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کررہا تھا۔ ملزم عابد حسین رکشہ ڈرائیور ہے جسے افشاں کالونی کے رہائشیوں نے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ شہریوں نے ملزم کی پٹائی کے بعد پولیس کو اطلاع کی۔ ملزم بچیوں کو بہلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

واقعے کی خبر ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو شہریوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جہاں اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک میں بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اعلیٰ حکام نے پولیس کو جنسی زیادتی کے واقعات کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

The post کم عمر بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30Ic27l

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...