فیفٹ کے نام پرمنظور وقف املاک قانون منسوخ کیا جائے، سراج الحق

 اسلام آباد /  لاہور:  جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ فیفٹ کے نام پرمنظور وقف املاک قانون منسوخ کیا جائے۔

سینیٹر سراج الحق نے ایف اے ٹی ایف کے نام پر منظورکردہ اسلام آباد علاقہ جات وقف املاک ایکٹ 2020کے قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس حوالے سے اس قانون کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹس سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا۔

نوٹس سینیٹ کے قواعد وضوابط مجریہ 2012کے قاعدہ 94کے تحت جمع نوٹس کے اغراض ومقاصد میں لکھا گیا موجودہ قانون مساجد، دینی مدارس اور اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے قائم دیگر اداروں پر غیر ضروری قواعد و ضوابط لاگو کر کے ان اداروں کے لیے املاک وقف کرنے کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے جوکہ سراسر ایک اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کے بھی منافی ہے۔

علاوہ ازیں منصورہ میں سیالکوٹ کے اہم سیاسی و سماجی رہنما حافظ خاور مرزا کی سیکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر خطاب میں سراج الحق نے کہا وزیر اعظم دوسال میں صرف سونامی لانے کا اپنا وعدہ پورا کرسکے ہیں،حکمرانوں نے پاکستان کے عزت ووقار کو نیلام کردیا ہے، پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ اور پی ٹی آئی میںایک کلب کے لوگ ہیں۔

The post فیفٹ کے نام پرمنظور وقف املاک قانون منسوخ کیا جائے، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GJn45p

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...