اپوزیشن کی تحریک کو اسرائیل اور بھارت سے ملانا مضحکہ خیز ہے، مرتضیٰ وہاب

 کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک کو اسرائیل اور بھارت سے ملانا مضحکہ خیز ہے۔

ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تحریک انصاف کے وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید کے بیان سے انکی تکلیف کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کو اسرائیل اور بھارت سے ملانا مضحکہ خیز ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت نے وطن عزیز اور جمہوریت بحالی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، آپ کی جماعت تو قربانی کے نام تک سے ناواقف ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس نااہل حکومت نے ملک کو کنگال کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، جھوٹی اور بے بنیاد ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانا وزیر موصوف کی شر انگیزی ہے، آپ کے ہتھکنڈوں سے بوکھلاہٹ عیاں ہوگئی ہے، وزیر موصوف کو شاید علم نہیں کہ ابھی تو پی ڈی ایم کی تحریک شروع ہوئی ہے، مراد سعید پیپلز پارٹی قیادت پر تنقید کرنے اور اپنا بونا قد اونچا کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں مگر آپ کچھ بھی کرلیں نااہل حکومت کا جانا مقدر بن چکا ہے۔

The post اپوزیشن کی تحریک کو اسرائیل اور بھارت سے ملانا مضحکہ خیز ہے، مرتضیٰ وہاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37HhCeG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...