اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے جلسے میں 15 سے 18 ہزارلوگ تھے اوراپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے اپوزیشن کے جلسے کے حوالےسے تمام غیرجانبدارتجزیہ کار بھی کہہ رہے ہیں کہ جلسے میں 15 سے 18 ہزار افراد تھے اوراپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات  قائدین کی تقاریر میں بازاری زبان استعمال کی گئی اوراداروں کے خلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی، لگتا یہی ہے کہ اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا۔

The post اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/346e8jF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...