ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا اور مہنگائی پر بھی جلد قابو پالیں گے، مشیر خزانہ

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے اور مہنگائی پر بھی جلد قابو پالیں گے۔

گورنر ہاؤس میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہی سے دوچار رہی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس مجبوری کے تحت گئے تھے اور مشکل معاشی صورتحال سے نکلنے کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے جس سے حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے۔ انہوں نے ہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں، مہنگائی پر جلد قابوپالیں گے۔

The post ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا اور مہنگائی پر بھی جلد قابو پالیں گے، مشیر خزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/378Vfyp

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...