کورونا کیسز، وفاق کا مختلف آپشنز پر بتدریج عملدرآمد کا فیصلہ

 کراچی:  وفاقی حکومت نے ملک میں عوام کی جانب سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرنے کے سبب وبا کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ کے بعد اس کی روک تھام کے لیے مختلف آپشنز پربتدریج عمل درآمدکرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاق کی پالیسی واضح ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر ہر صورت قانون کی مدد سے عمل درآمد کرایا جائے تاکہ معاشی صورت مکمل بحال بھی رہے اور کورونا کنٹرول بھی ہو جائے،۔کورونا کیسز مذید بڑھنے کی صورت میں وفاق مختلف آپشنز کے تحت پہلے مرحلے میں مکمل لاک ڈاؤن کے بجائے منی مائیکرو پھر مائیکرو لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ وفاق صوبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرے گا۔

اگر حکومت کی ہدایات کو مکمل نظر انداز کرنے کی صورت میں کسی بھی علاقے یا شہر یا ضلع میں کورونا کیسز کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے آیا توپھر مکمل لاک ڈاؤن کا اگلا آپشن حالات کی سنگینی کی صورت میں استعمال کیا جائے گاجس شعبے یا کاروبار میں کورونا کیسز میں اضافہ خطرناک حدتک تیزی سے ہوگا۔

پہلے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں اور اداروں کے ساتھ مل کر ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی کوشش کرے گی تاکہ ممکنہ کورونا کو مذید پھیلاؤ کوکنٹرول کیا جاسکے۔

 

The post کورونا کیسز، وفاق کا مختلف آپشنز پر بتدریج عملدرآمد کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mft8BW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...