کراچی: سندھ حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 5 فیصد رعایت کا حکمنامہ جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت سندھ نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 5 فیصد رعایت کا اعلان کردیا ہے، اور اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے حکمنامہ بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا اور بارشوں کی تباہ کاریوں کے سبب پراپرٹی ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے۔
حکمنامے کے مطابق پراپرٹی ٹیکس میں 5 فیصد ریبیٹ نومبر تک حاصل کیاجاسکےگا، سندھ میں آفت زدہ قرار دئیے گئے اضلاع کے لئے بھی پراپرٹی ٹیکس میں ریبیٹ کا اطلاق ہوگا۔
The post حکومت سندھ کا پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 5 فیصد رعایت کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2F1xw7A
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box