خضدار میں مسافر کوچ میں آگ لگنے سے 5 مسافر جاں بحق، 2 زخمی

خضدار: قومی شاہراہ پر وڈھ کے علاقے میں مسافر کوچ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ میں کراڑو کے مقام پر مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ آرہی تھی کہ اس دوران اس میں آگ لگ گئی۔

حادثہ علی الصبح پیش آیا اور آگ اس قدر شدید تھی کہ بہت سے مسافروں کو جان بچانے کا موقع ہی نہ مل سکا اور 5 مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق زخمی اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

The post خضدار میں مسافر کوچ میں آگ لگنے سے 5 مسافر جاں بحق، 2 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oidpnk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...