مریم نواز نے دوران پرواز طیارے میں 47 ویں سالگرہ منائی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی سالگرہ کا جشن لاہور سے کوئٹہ جانے والی فلائٹ میں کیک کاٹ کر منایا۔

مریم نواز کل کوئٹہ میں ہونے والے اپوزیشن کے جلسے میں شرکت کے لیے لاہور سے کوئٹہ جانے والے جہاز میں موجود تھیں، جہاں ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔

مریم نواز نے ہوائی جہاز میں سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور تمام لوگوں کاشکریہ ادا کیا۔ نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کسی نے میری آنے والی سالگرہ کا جشن منانے کے لیے کیک خریدا خدا آپ سب کو سلامت رکھے۔

مریم نواز نے کیک کی تصاویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کیں جس میں ان کی تصویر بنی ہوئی تھی اور اظہار تشکر کیا۔

واضح رہے کہ مریم نواز28 اکتوبر 1973 کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔

The post مریم نواز نے دوران پرواز طیارے میں 47 ویں سالگرہ منائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34rQXR4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...