سرگودھا میں گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد

سرگودھا: سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع ایک گھر سے ماں اور اس کے 2 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ مقتولہ کا شوہر غائب ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں واقع علاقے یوسف پارک میں ایک گھر سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لاشوں کی شناخت 40 سالہ نسرین، 13 سالہ ارم اور 2 سالہ احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ارم اور احمد نسرین ہی کے بچے بتائے گئے ہیں۔ افراد کے قتل کا مقدمہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں تینوں لاشیں کم از کم 2 روز پرانی ہیں اور انہیں مبینہ طور پر زہر دے کر مارا گیا ہے۔ مقتولہ نسرین کا شوہر غلام عباس غائب ہے۔ واقعے کی ہر رخ سے تفتیش کی جارہی ہے۔

The post سرگودھا میں گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37dv35N

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...