عمرقید 25سال نہیں، پوری عمر کیلیے ہوتی ہے، سپریم کورٹ

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے تہرے قتل کے ملزم کی پھانسی کی سزا رکوانے کیلیے اپیل صدر مملکت کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

ملزم کے وکیل ذوالفقار بھٹہ نے موقف اپنایا کہ فریقین میں صلح ہوچکی ہے۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہا تمام عدالتوں نے اپیلیں خارج کیں جبکہ صدر بھی رحم کی اپیل مسترد کر چکے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ صلح کی بنیاد پر سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا جائے۔

جسٹس قاضی امین نے کہاعمر قید کا مطلب 25 سال قید نہیں بلکہ پوری عمر قید ہے۔ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ اگر پھانسی پر عملدرآمد روک بھی دیں تو مجرم تمام عمر جیل میں رہے گا۔ اگر 3 افراد کے قاتل کو سزا نہ دی گئی تو معاشرے پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔

 

The post عمرقید 25سال نہیں، پوری عمر کیلیے ہوتی ہے، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Sv7cWx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...