اسلام آباد: پشتون تاریخ پر 12 سال کی عمر میں کتاب لکھنے والا ہونہار نوجوان بلاول لطیف داوڑ خصوصی دعوت پر قومی اسمبلی پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کم عمری میں پشتون تاریخ پر تصنیف مکمل کرنے والے بلاول داوڑ کا استقبال کیا۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ بلاول داوڑ جیسے ہونہار سپوت ہی ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ ان ہونہار ستاروں کو تراشنے میں ہمارے اساتذہ کا کردار کلیدی ہے۔ بطور ایک باشعور قوم ہمیں اپنی نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ چاہتا ہوں کہ ملک کا بچہ بچہ کتاب سے دوستی رکھنا سیکھے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بلاول داوڑ نے صرف 12 برس کی عمر میں ’پشتون ہیروز‘ کے موضوع پر کتاب تصنیف کی ہے جو رواں برس شائع ہوئی۔ اپنے ایک انٹرویو میں بلاول نے بتایا تھا کہ مغرب میں پشتونوں سے متعلق غلط تاثر کو زائل کرنے کے لیے انہوں نے کتاب لکھی۔ اوولف کیرو اور غنی خان ان کے پسندیدہ مصنفین ہیں۔
The post 12 سال کی عمرمیں پشتون تاریخ پر کتاب لکھنے والے بچے کی قومی اسمبلی آمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GB9QHB
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box