دھوبی کے نام پر 12 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ کی خریداری

گھوٹکی:  غلام محمد مہر شوگرملز گھوٹکی کے ملازم دھوبی کے نام پر 12 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ 45 ہزار روپے کی خریداری کا انکشاف ہو اہے، ایف بی آر کا نوٹس ملنے پر دھوبی رمیش کمار پریشان ہو گیا، تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق غلام محمد مہر شوگر ملز گھوٹکی کے ملازم اور ماتھیلو کے نواحی گاؤں ولو مہر کے رہائشی رمیش کمار جو 2009 میں مذکورہ شوگر ملز میں بطور دھوبی بھرتی ہوا تھا جس کے اکاؤنٹ سے 12 ارب، 78 کروڑ، 71 لاکھ، 45 ہزار روپے کی خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس بھرنے کیلئے بھیجا گیا نوٹس دیکھ کر غریب مزدور رمیش کمار کے اوسان خطا ہو گئے ، رمیش کمار کوگزشتہ روز ایف بی آر نے نوٹس بھیجا کہ آپ نے2015 ء سے سال 2019 تک شوگر ملز سے بڑی مقدار میں خریداری کی ہے۔

رمیش کمار کا کہنا ہے کہ میں دو سال قبل شگرملز کی نوکری چھوڑ چکا ہوں اوربینک اکاؤنٹ سے کس نے ٹرانزیکشن کی کوئی پتا نہیں، ایف بی آرسکھر نے مزید تحقیقات کے لیے رمیش کمار کو 19 اکتوبر کو دفتر طلب کر لیا۔

The post دھوبی کے نام پر 12 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ کی خریداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dD5e04

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...