فی من روئی 10سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کی قیمت میں 200روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملکی مقامی کاٹن مارکیٹ میں طلب بڑھنے کے  باعث  روئی کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا، اور فی من روئی 9700روپےکے ساتھ 10سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

چئیرمین کاٹن جنرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ معیاری روئی کی محدود دستیابی اوربرآمدی آرڈرز کے باعث روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا رہا ہے، روئی کے نئے درآمدی معاہدے بھی شروع ہوگئے ہیں، جب کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدکنندگان 15 لاکھ روئی کی گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کرچکے ہیں۔

The post فی من روئی 10سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ficjqe

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...