اسکردومیں مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق

اسکردو: تنگوس کے مقام پر مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر کوچ راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی کہ گلگت اسکردو روڈ پر تنگوس کے قریب اس پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اچانک پہاڑی تودا آگرا۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت مسافر بس میں 15 کے قریب مسافر سوار تھے۔ جن میں سے 5 حادثے کی جگہ سے پہلے ہی اترنے والے تھے۔ ملبے سے لاشوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم مقامی سطح پر ریسکیو کا انتظام نہ ہونے سے مشکلات درپیش ہیں۔

The post اسکردومیں مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dzM77f

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...