گھر کی چھت سے اتارتے ہوئے بیل کرین سے نیچے گرگیا

کراچی میں شہری کو گھر کی چھت سے بیل اُتارنا مہنگا پڑگیا۔

سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں شہری نے سنتِ ابراہیمی کے لئے بیل چھت پر پالاتھا۔ عید سے ایک روز پہلے یہ واقعہ پیش آیا۔

شہری نے بیل کو نیچے اتارنا چاہا تو کرین سے اُتارتے ہوئے بیل توازن برقرار نہ رکھ سکا اور دھپ سے زمین پر گرا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور دوبارہ نہ اٹھ سکا۔

بیل کو غلط طریقے سے باندھنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ بیل گرتے ہی شہری نے اس کے مرنے سے قبل اسے ذبح کردیا۔ بیل کے زمین پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

The post گھر کی چھت سے اتارتے ہوئے بیل کرین سے نیچے گرگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31cW6cz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...