لاہور: پنجاب کے مالی حالات کے پیش نظر رواں مالی سال بھی حکومت نے کفایت شعاری مہم اپنانے کافیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی جس کی منظوری عید کی چھٹیوں کے بعد دیدی جائیگی۔
بزدار حکومت کی جانب سے اس بات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے کہ پنجاب میں کوئی اضافی اخراجات نہ کئے جائیں تاکہ پنجاب کو ضمنی بجٹ کی طرف نہ جانا پڑے ، پنجاب کے مالی ماہرین کے مطابق صوبوں کو اپنے رواں مالی سال کے بجٹ کو سرپلس رکھنا ہوگا اور اس کیلئے پنجاب کی جانب سے دوسرے صوبوں کی طرح اضافی اخراجات نہیں کئے جارہے اس وجہ سے سمری مالی سال 2020-21 منظوری کیلئے بھیجوائی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق سرکاری محکموں کی جانب سے کوئی سمپلمنٹری گرانٹس جاری نہیں کی جائیں انہیں اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اخراجات کرنا ہوں گے ، اگر کسی کو فنڈز کی ضرورت ہوگی تو اس کیلئے کابینہ، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کابینہ مالی امور سے منظوری لینا ہوگی ۔
نئی کفایت شعاری پالیسی کے مطابق کوئی بھی وزیر اور رکن اسمبلی سرکاری خرچوں پر بیرون ممالک نہیں جائے گا لیکن اگر انہوں نے جانا ہے تو اس کیلئے کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھا جائیگا اور اس کیلئے وزیراعلی کی باقائدہ منظوری لینا پڑیگی، اسی طرح بیرون ممالک میں علاج پر مکمل پابندی ہوگی اور اس کیلئے وزیراعلی منظوری دیں گے۔
سرکاری محکموں کی جانب سے مکمل طورپر درآمدی اور مقامی بننے والی گاڑیوں پر پابندی ہوگی اور اگر کسی نے گاڑی کی خریداری ضروری کرنا ہے تو اس کیلئے بھی وزیراعلی سے منظوری لینا ہوگی۔
The post پنجاب میں رواں مال سال بھی کفایت شعاری مہم کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XiIWtz
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box