کورونا؛ پنجاب میں نئے پرانے کاروبار کیلیے 50 لاکھ تک قرضے دینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا کی وجہ سے صوبہ کی معاشی صورتحال کی بحالی کیلیے سستے اور آسان قرضے دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے محکمہ صنعت نے سمری وزیراعلی عثمان بزدار کوبھجوا کر منظوری بھی حاصل کرلی۔

صوبہ کی معاشی صورتحال کی بحالی کیلیے سستے اور آسان قرض اسکیم کے تحت 5سے 50لاکھ روپے تک کے چھوٹے قرضے لوگوں دیے جائیں گے جس میں نئے کاروبار اور پرانے ایسے کاروبار جو کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئے ان کوبحال کرنے کے لیے دیے جائیں گے۔

اب تک پنجاب حکومت کی جانب سے ایسی اسکیم موجودہ حکومت کی جانب سے پہلے شروع نہیں کی گئی تھی لیکن اب حکومت کی جانب سے بیس ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں جس کیلیے پنجاب حکومت کی جانب سے ساڑھے نو ارب روپے جبکہ باقی ساڑھے دس ارب روپے بنک آف پنجاب کی جانب سے دیئے جائیں گے تاکہ اس سکیم کوشروع کیا جاسکے ، اس بارے میں محکمہ صنعت کی جانب سے حکمت عملی طے کرلی گئی ۔

وزیر صنعت اسلم اقبال نے بتایا کہ اسکیم عید کے بعد شروع کی جارہی ہے اور اس کیلئے بہت حد تک کام کر لیا گیا، پنجاب حکومت صوبہ میں صنعت کی بحالی کیلئے کام کررہی ہے اس اقدام کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کو روزگا ملے گا جبکہ چھوٹی صنعتوں سے لوگ اپنا روزگار خود پید ا کرسکیں گے اور یہ چھوٹی صنعتیں بعدازاں بڑی صنعتوں میں تبدیل ہوں گی اور اس کی وجہ سے نہ صرف ملک میں خوشحالی آئیگی بلکہ حکومت کو ریونیو بھی ملے گا۔

 

The post کورونا؛ پنجاب میں نئے پرانے کاروبار کیلیے 50 لاکھ تک قرضے دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33eSNEz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...