کالعدم تنظیم کے لیے کھالیں اور چندہ جمع کرنے والے 2 دہشت گرد گرفتار

بھکر: سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اور کھالیں جمع کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بھکر سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، گرفتار دہشت گردوں میں آصف محمود اور محمد یونس شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کر رہے تھے، دہشت گردوں سے قربانی کے 12 جانور، چندہ رسیدیں اور نقدی برآمد ہوئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی سرگودھا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

The post کالعدم تنظیم کے لیے کھالیں اور چندہ جمع کرنے والے 2 دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XmeQp1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...