کورونا وائرس میں تیزی سے کمی، ایک ہسپتال میں صرف 10 مریض رہ گئے

 راولپنڈی: کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے کمی آںے لگی، ایک ہسپتال میں کورونا وائرس کے صرف 10 مریض رہ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دو سرکاری ہسپتالوں اور 2 فیلڈ ہاسپٹیلز میں کورونا وائرس کا کوئی مریض موجود نہیں، راولپنڈی بے نظیر بھٹو جنرل ہسپتال میں کورونا وائرس کے صرف 10 مریض رہ گے۔

دس مریضوں میں سے سات مریض آئسولیشن میں، دو آکسیجن پر اور ایک وینٹی لیٹر پر موجودہے۔ آئسولیشن میں موجود ساتوں مریض تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

دریں اثںا انسٹی آف یورولوجی ہولی فیملی ہسپتال میں کورونا وائرس مریضوں کے ڈپارٹمنٹ خالی ہوگئے جب کہ دو فیلڈ ہاسپٹیلز میں بھی کورونا کا کوئی مریض موجود نہیں۔

The post کورونا وائرس میں تیزی سے کمی، ایک ہسپتال میں صرف 10 مریض رہ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PhKEXJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...