کراچی؛ شیرشاہ میں کمپریسر کی دکان میں دھماکے سے دکاندار جاں بحق، 2 زخمی

کراچی: شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں کمپریسر کی دکان میں دھماکے سے دکاندار جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔

شام شیرشاہ کے علاقے میں قائم کباڑی مارکیٹ میں ایئر کمپریسر کی دکان میں دھماکا ہوگیا، دھماکے کے باعث دکان تباہ ہوگئی جبکہ موقع پر بھگدڑ بھی مچ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا ، زخمیوں میں سے ایک زخمی راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مرنے والے کی شناخت اعجاز احمد ولد مختار احمد کے نام سے کی گئی جس کی عمر تقریباً پچاس برس تھی ، دیگر زخمیوں میں ایک آصف اور دوسرا بے ہوش ہے جس کے بارے میں فوری طور پر معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مذکورہ شخص گاہک تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ایئر کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

متوفی کے بھائی نے بتایا کہ متوفی اعجاز احمد بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سوات کالونی کا رہائشی تھا جبکہ وہ چار بچوں کا باپ تھا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

 

 

The post کراچی؛ شیرشاہ میں کمپریسر کی دکان میں دھماکے سے دکاندار جاں بحق، 2 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hTPeuP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...