ارسا کا پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی مزید کمی کا فیصلہ

 اسلام آباد: ارسا نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی میں مزید کمی کردی جب کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو شارٹ فال سے استثنیٰ دے دیا گیا۔

اسلام آباد میں پانی کے مسئلے پر انڈس ریورسسٹم اتھارٹی (ارسا) کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبوں کے حصوں میں مزید کٹوتی کر دی گئی۔

پنجاب اور سندھ کو پانی کی فراہمی میں 32 فیصد کمی کر دی گئی۔ دونوں صوبوں کو پانی کی فراہمی میں اس سے قبل 23فیصد کمی تھی۔ آج سے پنجاب کو 83ہزار اور سندھ کو 74ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پانی کی کمی مزید بڑھ گئی، ارسا نے صوبوں کو آگاہ کردیا

آبی ذخائر میں پانی کی کمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔ ارسا کی جانب سے آبی ذخائر کے اعدادوشمار جاری کیے گئے جس کے مطابق 24 گھنٹے میں آبی ذخائر میں 60 ہزار ایکڑ فٹ کی کمی ہوگئی اور آج پانی کا مجموعی ذخیرہ 6 لاکھ72 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔ گزشتہ روز آبی ذخائر میں 7 لاکھ 32ہزار کیوسک پانی تھا۔

24 گھنٹے میں تربیلا میں 5 ہزار ایکڑ فٹ پانی کم ہوگیا جس کے نتیجے میں 71 ہزار سے کم ہوکر 66 ہزار ایکڑ فٹ پر آگیا ہے۔ منگلا میں پانی کے ذخیرے میں 25 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چشمہ میں پانی کے اسٹوریج میں 30 ہزار ایکڑ فٹ کی کمی ہوئی۔

The post ارسا کا پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی مزید کمی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3frPmjp

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...