مظفرآباد میں مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

مظفرآباد: ضامن آباد میں مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سے چکوٹھی آنے والی مسافر وین کوہالہ کے قریب ضامن آباد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 17 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد میں سے 3 کی لاشیں عباس انسٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز اور 5 لاشیں سی ایم ایچ منتقل کیں جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

The post مظفرآباد میں مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vweR96

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...