سینیٹ میں اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود سی پیک اتھارٹی بل منظور

 اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود سی پیک اتھارٹی بل منظور کرلیا گیا تاہم اپوزیشن قانون سازی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کرگئی۔

سینیٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں حکومت کی جانب سے سی پیک اتھارٹی کے قیام سے متعلق بل کا ضمنی ایجنڈا پیش کیا گیا، وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان کی بل ایوان میں ہیش کرنے کی کوشش کی تاہم اپوزیشن اراکین کی جانب سے بل پیش کرنے پر احتجاج کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے بل پیش کرنے کی مخالفت کردی جس پر بل وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے پیش کیا۔ بل پیش کرنے پر اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ کرگئی تاہم ایوان میں موجود ارکان نے سی پیک اتھارٹی بل کی مخالفت نہیں کی اور بل منظور کرلیا گیا جس کے بعد سینیٹ اجلاس جمعہ کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

قائد ایوان شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ بل سی پیک اتھارٹی کے قیام کے متعلق ہے اور اس منصوبے سے پاکستان کا مستقبل جڑا ہوا ہے، اتھارٹی کے قیام کیلئے اس بل کو جلد از جلد پاس کرانا چاہتے ہیں۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی بل کو متنازعہ نہ بنایا جائے، سی پیک کی اہمیت سے واقف ہیں، حکومت ضمنی ایجنڈے کے زریعے اس کو کیوں متنازعہ بنا چاہتی ہے۔

The post سینیٹ میں اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود سی پیک اتھارٹی بل منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fr5AcQ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...