سندھ اسمبلی، میٹرک تک ناظرہ قرآن کی تعلیم کے بل کی منظوری کیلیے نوٹس جاری

 کراچی: سندھ اسمبلی نے پہلی تا میٹرک لازمی ناظرہ قرآن کی تعلیم دینے کے بل کا منظوری کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

سندھ اسمبلی میں پہلی تا میٹرک لازمی ناظرہ قرآن کی تعلیم دینے کی منظوری کا بل ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے جمع کروایا تھا۔

سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ اسلامی تعلیمات کا نصاب میں شامل ہونا وقت کی عین ضرورت ہے، جس طرح مغرب ہمارے نظریات کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ایسے اقدامات فوری کیے جائیں کہ جن کے نتیجے میں نوجوان اسلام سے جڑے رہیں، میٹرک تک جن تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن کی تعلیمات نہ دی جائیں ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ والدین سے بھی گزارش کروں گا کے جن اسکولوں میں عصری تعلیم  کے ساتھ دینی تعلیم نہیں دی جارہی وہاں اپنے بچوں کو داخل نہ کروائیں،جب تک تعلیمی اداروں میں عملی طور پر لازمی ناظرہ قرآن کا آغاز نہیں کردیا جاتا اس وقت تک جدوجہد جاری رکھوں گا۔

The post سندھ اسمبلی، میٹرک تک ناظرہ قرآن کی تعلیم کے بل کی منظوری کیلیے نوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uriXhq

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...