کورونا ایس اوپیز؛ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران ہاتھ ملانے اورگلے ملنے پرپابندی

 مظفر آباد: کورونا ایس او پیز کے تحت آزاد کشمیرمیں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آزاد کشمیرمیں سیاسی سرگرمیوں کے لیے ایس اوپیزجاری کردی گئی ہیں۔ ایس او پیزکے مطابق آزاد کشمیرمیں سیاسی اجتماعات کھلی جگہ پرمنعقد کیے جائیں، اجتماعات میں پانچ سو افراد کے شرکت کی اجازت ہوگی جب کہ ہاتھ ملانے اورگلے ملنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایس او پیز کے مطابق آزاد کشمیرمیں سیاسی جلسے جلوسوں میں سماجی فاصلہ 6 فٹ برقراررکھنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ سیاسی سرگرمیوں کا دورانیہ صرف 3 گھنٹے مقررکیا گیا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں جولائی میں عام انتخابات کا انعقاد عمل میں آئے گا، اس سلسلے میں ووٹرز لسٹوں کی تیاری ، حلقہ بندیوں سمیت دیگر انتظامات کو مکمل کرلیا  گیا ہے۔

The post کورونا ایس اوپیز؛ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران ہاتھ ملانے اورگلے ملنے پرپابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oTMsXS

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...