ایک سال میں زیادہ ٹیکس جمع کرنے پر وزیراعظم کی ایف بی آر کو شاباش

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک سال میں 4 ہزار ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنے اور تاریخی سنگ میل عبور کرنے ہر ایف بی آر کو شاباش دیتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف ایک سال کےعرصے میں 4 ہزار ارب روپے کا ٹیکس اکھٹا کرلیا گیا ہے، یہ تاریخی سنگ میل عبور کرنے ہر ایف بی آر کو شاباش دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے مزید بتایا ہے کہ جولائی 2020 سے مئی 2021 تک ایف بی آر نے 4 ہزار 143 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، ٹیکس محصولات گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں، یہ سنگ میل حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت کی بحالی کا عکاس ہے۔

The post ایک سال میں زیادہ ٹیکس جمع کرنے پر وزیراعظم کی ایف بی آر کو شاباش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uwN4Uw

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...