پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے گھر پر نامعلوم افراد کے دستیہ بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، بم دھماکے سے گھر کا چوکیدار زخمی ہوگیا ، جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
صوبائی وزیرشوکت یوسف زئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے وقت شاہ محد وزیر گھر پر موجود نہیں تھے ، واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع ہوگئی ہے۔
The post وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا شاہ محمد وزیر کے گھر پر دستی بم حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34nxJLA
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box