کراچی: وزارتِ تعلیم نے 26 جولائی سے ملک بھرمیں ایس او پیز کے ساتھ او لیول کے منتخب مضامین کے امتحانات کی اجازت دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزارتِ تعلیم کی جانب سے کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کو ملک میں ’او لیول اور آئی جی ایس سی ای‘ کے امتحانات ایس او پیز کے ساتھ کرانے کی اجازت دے دی ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری محی الدین احمد نے اس سلسلے میں آج ایک نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں برٹش کونسل کو 26 جولائی سے 6 اگست تک ایک منی ایگزام سیریزکرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے، جس کے تحت صرف منتخب مضامین کے امتحانات کی اجازت ہوگی، تاہم اس کے لیے اے لیول کے امتحانات کی طرز پر کووڈ-19 کی ایس او پیز کے نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے سبب یہ امتحانات منسوخ کرتے ہوئے طلبا سے کہا گیا تھا کہ اب وہ او لیول کے امتحانات نومبر سیریز میں دیں گے جس کی وجہ سے پاکستان میں او لیول کا امتحان دینے کے منتظر ہزاروں طلبا میں بے چینی پھیلی ہوئی تھی۔ اوراولیول کے امتحانی شیڈول میں اس سے قبل تین بار تبدیلی کی گئی تھی اور منسوخی سے قبل یہ امتحانات 10 مئی سے شروع ہونے تھے، اس سےپہلے او لیول اور اے لیول کے امتحانات 26 اپریل سے شیڈول تھے۔
The post وزارتِ تعلیم نے 26 جولائی سے اولیول کے امتحانات کی اجازت دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34kIDS6
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box