لاہور میں بیوی نے شوہر کو جلادیا

 لاہور: چوہنگ کے علاقے میں خاتون نے آشنا اور دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اپنے شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق خاتون نسیم بی بی نے مرتضی اور ندیم وغیرہ سے مل کر شوہر ارشد پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔ ارشد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

شوہر ارشد نے الزام لگایا ہے کہ ملزمہ نسیم بی بی کے مرتضی سے مبینہ تعلقات تھے، میں نے اسے منع کیا تو بیوی نے آشنا اور ساتھی ندیم وغیرہ سے مل کر مجھے آگ لگا دی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

The post لاہور میں بیوی نے شوہر کو جلادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2R90WH2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...