راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انسداد پولیو مہم چلانے پر بل گیٹس نے پاک فوج کے کردار کو سراہا، آرمی چیف نے کہا کہ ہم پولیو مہم کو اس وقت کامیاب کہیں گے جب پاکستان میں کوئی بھی بچہ پولیو متاثر نہیں ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان میں انسداد پولیو اور کورونا وبا کے خاتمے پر جامع گفتگو کی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پولیو اور کورونا وباء کے خلاف مہم، قومی فریضہ، قومی کاوش ہے، پولیو سے چھٹکارا پانا قومی مہم ہے، انسداد پولیو مہم میں کامیابی کا سہرا پولیو ورکرز کے سر ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہم اسے تب ہی کامیابی قرار دیں گے جب پاکستان میں کوئی بھی بچہ پولیو سے متاثر نہیں ہوگا، پولیو مہم میں موبائل پولیو ٹیموں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صحت کے حکام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ آرمی چیف نے انسداد پولیو مہم میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کردار کی تعریف کی۔
The post آرمی چیف اور بل گیٹس میں رابطہ، انسداد پولیو مہم اور کورونا وبا پر گفتگو appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yLhMfQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box