سعد رضوی کی رہائی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی کی نظربندی کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین نے رہائی کی درخواست دائر کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا کہ صوبائی حکومت کی سعد رضوی کے خلاف کارروائی امن کے لیے ہے، ان کی نظر بندی کا حکم معمول کے مطابق ہے، جب حکومت کسی شخص کی نظر بندی کا حکم جاری کرتی ہے تو ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہو جاتا ہے اور ایسی درخواست کو اپیل کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم تحریک لبیک کے سعد رضوی کی نظر بندی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

عدالت نے قرار دیا کہ رپورٹس کے مطابق حافظ سعد کو رہا کرتے ہی تحریک لبیک کے احتجاج دوبارہ شروع کرنے کی اطلاع تھی اور رپورٹس کے مطابق تحریک کے کارکنوں نے اپنی تنظیم کو شان و شوکت کے ساتھ پیش کرنا تھا، لہذا ایسے اقدامات سے افراتفری پیدا ہو گی اور روزمرہ کی زندگی خلل پیدا کیا جائے گا، جبکہ تحریک لبیک کی وجہ سے پورا ہفتہ امن و امن خراب رہا ہے۔

The post سعد رضوی کی رہائی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34pCrs3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...