کراچی: ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں صوبائی کمیٹی کے اجلاس میں رینجرز اورپولیس کی جانب سے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو ہلاک یا گرفتار کرنے پر 22 کیسزمیں انعامی رقم اورہیڈ منی جاری کرنے سے متعلق نے محکمہ داخلہ کو سفارش کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد حامد کی سربراہی میں سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی ہلاکت اور گرفتاری پر انعامی رقم اور ہیڈ منی مقرر کرنے کے معاملے پر تقریباً دو سال کے بعد صوبائی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی کمیٹی نے محکمہ داخلہ کو22 کیسزمیں انعامی رقم اورہیڈ منی جاری کرنے کی سفارش کردی ، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو پولیس اوررینجرز نے ہلاک یا گرفتارکیا تھا ملزمان میں غفارذکری،خیر بخش عرف خیرو اوردادو سبزوئی شامل ہیں انعامی رقم اور ہیڈ منی کی کل مالیت 3 کروڑ 70 لاکھ روپے سفارش کئے گئے ہیں۔
اجلاس میں پولیس افسران کے قتل میں ملوث لڈو تیغانی سمیت دیگر بدنام زمانہ اور خطرناک جرائم پیشہ افراد پرانعامی رقم رکھنے کی سفارش پرفیصلہ بھی ہوا، جن پر 3 کروڑ 65 لاکھ روپے کا انعامی رقم مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔
The post سندھ حکومت کو 50 دہشتگردوں اور مجرموں کی ہلاکت و گرفتاری پر انعام رکھنے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fkgota
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box