سان فرانسسكو: سوشل میڈیا کے دو اہم ترین پلیٹ فارم، فیس بک اور انسٹاگرام نے اب ایک آپشن کا ٹیسٹ شروع کردیا ہے جس کے تحت اگر آپ چاہیں تو دونوں پلیٹ فارم کی پوسٹس کے نیچے لائکس چھپا سکتے ہیں اور انہیں ظاہر کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل 2019 میں انسٹاگرام مے لائکس کی تعداد چھپانے کی سہولت پیش کی تھی جس پر تنقید کی گئی تھی۔ لیکن اب انسٹاگرام نے کہا ہے کہ وہ لائکس نہ ہی چھپا رہا ہے اور نہ ہی ظاہر کررہا ہے بلکہ یہ اختیار صارف کو ہے کہ آیا ان میں سے وہ کسے اختیار کرتا ہے۔
اس کےفوراً بعد ہی فیس بک نے کہا ہے کہ وہ بھی اس آپشن پرغور کررہا ہے۔ انسٹاگرام نے کہا ہے کہ ایک عرصے سے لائکس کی تعداد چھپانے یا ظاہر کرنے پر کام جاری تھا لیکن کووڈ 19 کی وبا کے بعد اس نے عوام اورصارفین کی اس ضمن میں مدد شروع کی ہے اور معلومات پہنچانے میں بھی معاونت کی ہے۔
انسٹاگرام نے کہا ہے کہ جانچ کے دوران لوگوں سے مختلف رائے موصول ہوئی ہیں۔ انسٹاگرام نے بتایا کہ وہ لائکس کے معاملے میں بھیڑ چال کے خلاف ہے کیونکہ کسی پوسٹس پر لائک زیادہ ہوں تو لوگ بنا سوچے سمجھے لائک کرنا شروع کردیتے ہیں۔ ا
انسٹاگرام نے اعتراف کیا کہ لائکس نہ ملنے کا سب سے زیادہ اثر نوعمر لڑکے لڑکیوں پر پڑھ رہا ہے جو اپنے بڑوں کے مقابلے میں کم لائکس پر اداسی اور مایوسی کے شکار ہورہے ہیں اور اپنی پوسٹس کو ہٹادیتے ہیں۔ اس طرح ان کے نفسیات پر بھی اثرپڑرہا ہے۔
اگرچہ ان دلائل میں وزن ہے لیکن انسٹاگرام نے لائکس کی تعداد بتانے یا نہ بتانے کا فیصلہ صارفین کے ہاتھ میں دیدیا ہے۔ دوسری جانب فیس بک نے کہا ہے کہ وہ آئیندہ ہفتوں میں بعض منتخب صارفین یا ممالک میں اس آپشن کو کھولے گا۔
تاہم لائکس حاصل کرنے کی اس دوڑ میں اب کئی کمپنیاں ملازمت، مالی فوائد اور دیگرفوائد حاصل کررہی ہیں۔ اس کے بعد اداروں نے بھی لائکس کی دوڑ میں شامل ہوکر یہ کام شروع کردیا ہے۔ تاہم انسٹاگرام نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ٹیسٹ کب تک چلیں گے لیکن یہ بات طے ہے کہ اب فیس بک بھی اسے ضرور آزمائے گا۔
The post فیس بک اورانسٹاگرام کا لائکس چھپانے اور ظاہر کرنے کے آپشن پرغور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3p4NFf5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box