کراچی: شہرمیں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا جب کہ مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا۔
شدید گرمی کے دوران کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ، رات بھی شہرکے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی بری طرح متاثر رہی جبکہ دن میں بھی صورتحال خوفناک حد تک خراب رہی،مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیااور مستثنیٰ علاقوں میں بھی 3سے 6گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔
کورنگی،لانڈھی،شاہ فیصل کالونی، ملیر ، سرجانی ٹاؤن، گلشن حدید،کیماڑی،بلدیہ ٹاؤن،اورنگی ٹاؤن ،لیاقت آباد ،سمیت شہرکے دیگر علاقے بری طرح متاثر ہیں جہاں 12 گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے دوسری جانب لوڈشیڈنگ مستثنیٰ علاقوں میں بھی 3 سے 6 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی طلب 3100 میگاواٹ سے زائد ریکارڈ کی گئی لیکن کے الیکٹرک نے اپنے پیداواری یونٹ کو مکمل طور پر نہیں چلا رہا ہے صرف سستی بجلی پر انحصار کررہا ہے۔
نیشنل گرڈ سے تاریخ میں پہلی بار 1100میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی لیکن اس کے باوجود شہرکے الیکٹرک بجلی کی فراہمی معمول پربس لا سکی ،کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے بجلی نہ ہونے سے شہریوں کا بر ا حال ہے، شہری پوری پوری رات جاگ کر گزارنے پر مجبورہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک اویس منشی نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں دعوی کیاہے کہ شہر میں 3000میگاواٹ سے زائد بجلی فراہم کررہے ہیں ،شہر میں حساس مقامات، صنعتی علاقے اور شہریوں کو معمول کے مطابق بجلی فر اہم کی جا رہی ہے کچھ علاقوں علاقائی فالٹس اور پی ایم ٹرپنگ کی شکایت موصول ہورہی ہے اورفنی خرابی درست کرنے کیلیے بروقت اقدامات کیے جارہے ہیں، شہری اپنی شکایت 118 یاکال سینٹر 8119پر میسج کریں سوشل میڈیا پر بھی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے
The post شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ، دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3p5d8oU
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box