یوم تکبیر؛ 23 سال قبل آج کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا،آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آربابر افتخار نے یوم تکبیرپرکہا کہ 23 سال قبل آج کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔

یوم تکبیرپرڈی جی آئی ایس پی آربابر افتخارنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان نے 23 سال قبل آج کے دن اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا، مسلح افواج اورقوم خواب کی تکمیل میں حصہ لینے والے تمام افراد کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ آج کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا، پاکستان نے کم ازکم قابل اعتماد ایٹمی ڈیٹرنس برقراررکھتے ہوئے طاقت کا توازن قائم کیا۔

واضح رہے کہ پڑوسی ملک بھارت 1974 میں ہی ایٹمی تجربہ کر کے خطے میں ایٹمی اسلحہ کی دوڑ شروع کرچکا تھا جس نے مئی 1998 میں ایک مرتبہ پھر ایٹمی دھماکے کئے تاکہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جاسکے جس کے جواب میں پاکستان نے بھی 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کوبھرپور جواب دیا۔

The post یوم تکبیر؛ 23 سال قبل آج کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا،آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bWlJVd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...