گوجرانوالہ میں 15 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل

گوجرانوالہ: دھونکل میں 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے دھونکل میں 15 سالہ لڑکی مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردی گئی، جب کہ تھانہ صدر پولیس وزیر آباد نے زیادتی کرنے والے ملزم فیاض کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی لاڑکانہ کی رہائشی ہے اور گوجرانوالہ میں اپنے چچا کے پاس مقیم تھی، ملزم بچی سے زیادتی کے بعد طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال لے جا رہا تھا کہ پولیس کو اطلاع مل گئی، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا، جب کہ لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

The post گوجرانوالہ میں 15 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ujwvLH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...