اسلام آباد: شہباز شریف اور بلاول کے آئی ایم ایف پر بیان حیرت انگیز ہے، شرمندگی سے بچنے کے لئے بات سے پہلے اپنے ریکارڈ دیکھ لیا کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے آئی ایم ایف پر بیانات حیرت انگیز ہیں، پاکستان آج تک آئی ایم ایف سے 13 ارب 79 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا، جس میں سے پیپلزپارٹی نے 47 فیصد اور مسلم لیگ (ن) نے 35 فیصد قرضے لئے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کی جانب سے لئے گئے مجموعی قرضے میں سے تمام حکومتوں نے مل کر 18 فیصد اور پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 82 فیصد قرضے لئے، میرا مشورہ ہے کہ بلاول بھٹو اور شہبازشریف بات کرنے سے پہلے اپنے ریکارڈ دیکھ لیا کریں تا کہ شرمندگی سے بچ سکیں۔
The post شہباز شریف اور بلاول کے آئی ایم ایف پر بیان حیرت انگیز ہے، فوادچوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3i41lpa
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box