کراچی میں 2 ملزمان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

کراچی کے علاقے بھٹائی آباد میں دو ملزمان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق  زیادتی کا واقعہ 26 مئی کو  بھٹائی آباد میں پیش آیا جہاں دو ملزمان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا، تیسرا ملزم گھر کے باہر موجود رہا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی  کے اہل خانہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر 14 برس ہے، متاثرہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی، والدین اپنے کام پر گئے ہوئے تھے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ دو ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور تیسرا ملزم گھر کے باہر موجود رہا۔

The post کراچی میں 2 ملزمان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3c0PHYn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...