اسلام آباد: ملک بھرمیں 30 سال اوراس سے زائد عمرافراد کیلئے واک ان ویکسی نیشن کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمد للہ کل تک 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، آپ بھی جلد رجسٹرڈ ہوجائیں اورویکسین لگوائیں تاکہ ہم بندشیں مزید کم کرسکیں، پاکستان کی ترقی کا سفر تیزترہواورآپ اپنی زندگی آزادی کے ساتھ کورونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں۔
اسدعمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ این سی اوسی کے اجلاس میں 30 سال اور اس سے زائد عمر افراد کیلئے واک ان ویکسی نیشن کل سے شروع کرنے کا فیصلہ ہوا، اگرآپ 30 سال یا اس سے زیادہ عمرکے رجسٹرڈ ہیں تو کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر میں جا کر ویکسین لگوالیں۔
The post 30 سال اورزائد عمرافراد کیلئے واک ان ویکسی نیشن کل سے شروع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34nhE8n
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box