لاہور: سکھوں کے پانچویں گورو ارجن دیوجی کے شہیدی دن اورجوڑمیلہ میں بھارتی یاتریوں کی شرکت اجازت سے متعلق متروکہ وقف املاک بورڈ نے نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹرکو خط لکھا ہے،این سی اوسی کی اجازت سے ہی بھارتی سکھ یاتریوں کو شہیدی دن اورسکھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں مدعوکیاجائے گا۔
سکھوں کے نانک شاہی کیلنڈرکے مطابق پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی گوروارجن دیوجی کا شہیدی دن 16 جون کو منائے گی۔ شہیدی دن کی تین روزہ تقریبات 12 جون سے گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقدہوں گی جس میں سکھ سنگتیں شریک ہوں گی۔
پاکستان اوربھارت کے مابین مذہبی سیاحت کے معاہدے کے تحت بھارت سے سکھ یاتری جوڑمیلہ اورشہیدی دن کی تقریبات میں شریک ہوسکتے ہیں تاہم بھارت کی شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی گزشتہ چند برسوں سے گوروارجن دیوجی کا شہیدی دن الگ تاریخ کومناتی ہے۔اس سال بھارت میں گوروارجن دیوجی کا شہیدی دن 14 جون کو منایا جائے گا۔
پاکستان کی سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سیکرٹری جنرل سردارامیرسنگھ نے ایکسپریس کو بتایا کہ گوروارجن دیوجی کے شہیدی دن اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی جو 29 جون کو منعقد ہوگی، اس میں بھارتی سکھ یاتریوں کی شرکت بارے این سی اوسی کو خط لکھا ہے اور ہمیں مرکزی حکومت سے اجازت کا انتطار ہے، بھارت میں چونکہ کورونا کے حوالے سے صورتحال زیادہ خراب ہے اس لئے ہم کوئی رسک نہیں لینا چاہتے ، اگراین سی اوسی کی طرف سے اجازت مل جاتی ہے توہم بھارتی سکھ یاتریوں کاخیرمقدم کریں گے ،ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔
ادھرشرومنی گورودارہ پربندھک کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ سے کہا ہے کہ پاکستان اگر گورو ارجن دیوجی کا شہیدی دن 14 جون کو مناتا ہے تو وہ پاکستان آنے کو تیار ہیں لیکن اس پر شاید پاکستان کی سکھ گورودارہ پربندھک کمیٹی تیار نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ عام کلینڈر اور نانک شاہی کلینڈر کی تاریخوں میں فرق کا تنازع ہے جس کی بناپر گوروارجن دیوجی کے شہیدی دن سمیت چند اور تہوار پاکستان اور بھارت میں مختلف تاریخوں میں منائے جاتے ہیں۔
The post جوڑ میلہ، بھارتی سکھ یاتریوں کی شرکت سے متعلق این سی اوسی سے اجازت کا انتطار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uzWrTm
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box