سابق معاون خصوصی زلفی بخاری دبئی پہنچ گئے

 راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری دبئی پہنچ گئے۔

زلفی بخاری صبح پانچ بجے تین ساتھیوں کے ہمراہ خصوصی طیارے سے اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا تھاکہ سابق معاون خصوصی زلفی بخاری تین ساتھیوں کیساتھ دبئی پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق زلفی بخاری نے صبح 5 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے دبئی کے لئے اڑان بھری۔

رنگ روڈ اسکینڈل کے تناظر میں زلفی بخاری نے معاون خصوصی کے عہدہ سے استعفے دے دیا تھا۔ ان کے ساتھ خصوصی طیارے سے دبئی جانے والوں میں ظفر اکرام، فخر عالم اور عمران سعید شامل ہیں۔

The post سابق معاون خصوصی زلفی بخاری دبئی پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fu9wcL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...