راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے ملاقات کی۔ اس دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں پیشرفت اوردیگر امور بھی زیرغور آئے، امریکی ناظم الامور نے خطے بالخصوص افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
The post آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oXQWgd
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box